کسٹمر حاٹ لائن : 

موجودہ پتہ : فرنٹ پیج > کراچی بران > معلومات > ویب سائٹ
آن لائن بینکنگ لاگ ان

کاپی رائٹ اسٹیٹمینٹ

1۔ ویب سائٹ پر کسی جزو کے کاپی رائٹس، جو بھی ٹریڈ مارکس ہوں،ڈیزائن، متن، تصاویر یا کوئی دوسری معلومات جو کسی بھی میڈیا کی شکل میں ہوں جب تک دوسری صورت میں واضح نہیں کیا جاتا بینک آف چائنہ لمیٹڈ (مختصراً ’’بینک آف چائنہ‘‘)سے متعلق ہے۔
2۔ ویب سائٹ پر کندہ’’کاپی رائٹ‘‘بینک آف چائنہ کی جانب سے ویب سائٹ کی مرتب اور بنائے گئے لوگو، ڈیزائن کا تخیل،فریم،اجزاء اور ڈیزائن شدہ تصاویربینک کی ملکیت ہیں۔

3۔ بینک آف چائنہ اکیلے یا اپنے شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر حقوق دانش کا مالک ہے ان تمام اجزاء اور خدمات کا جو اس نے اکیلے یا مشترکہ طور پر بنائی ہیں۔اس حوالے سے کاپی رائٹ، ٹریڈ مارک،سروس برانڈ، پیٹنٹ اور خصوصی حق کو حقوق دانش قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

4۔ بینک آف چائنہ کی ویب سائٹ پر خدمات درج ذیل ہیں: متن، سافٹ ویئر، تصاویر، چارٹس،اشتہارات، اوربینک آف چائنہ کی جانب سے فراہم کی گئی دوسری معلومات جنہیں درج بالا میں بتائے گئے متعلقہ قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

5۔ ویب سائٹ پر دوسرے تنظیموں، اداروں یا کمرشل ایجنسیوں کی جانب سے مہیا کئے گئے اجزاء کے کاپی رائٹس متعلقہ فراہم کاروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ویب سائٹ نے ان اجزاء کے مہیا کاروں سے اجازت لے رکھی ہے اور ذرائع ظاہر کئے گئے ہیں جب انہیں نکالا یا دوبارہ تیار کیا جاتا ہے۔

حوالہ

1۔ ہر کوئی کاپی رائٹ کے قوانین کے مطابق ویب سائٹ کے اجزاء کا ملاحظہ اورڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے اور بینک آف چائنہ کا ویب سائٹ پر بیان غیر تجارتی مقاصد کے لئے ہے۔ہر کوئی جو اجزاء کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے (مثال کے طور پر:ویب سائٹ کے اجزاء کی تقسیم یا اس سلسلے میں ان اجزاء سے کسی طرح متبادل تیارکرنا جیسا کہ نقل، ڈاؤن لوڈ، محفوظ کرنا، شائع کرنا یا الیکٹرونک کیپچر کرنا،بھیجنا، منتقل کرنا، لیز، ظاہر کرنا،پھیلانا،نشرکرنا یا تشہیر کرنا)تو اسے بینک آف چائنہ سے پیشگی تحریری اجازت لینا ہو گی اور ظاہر کرنا ہوگا کہ اجزاء اور ان کے کاپی رائٹس بینک آف چائنہ کے پاس ہیں۔تحریری درخواست بینک آف چائنہ پاکستان آپریشنز، پانچواں فلور، کارپوریٹ آفس بلاک، ایچ سی تھری، بلاک چار، سکیم پانچ، کلفٹن کراچی کو بھیجی جا سکتی ہے۔

ویب سائٹ ہر کسی کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے جس کی ویب سائٹ یا پرنٹ میڈیا بلااجازت یا ذرائع کو ظاہر کئے بغیر ویب سائٹ کے اجزاء استعمال کر کے بینک آف چائنہ کے بیان کی توہین کرتا ہے۔

2۔کوئی بھی درج بالا اجزاء کو بینک کی تحریری اجازت کے بغیر کسی سرور پر کاپی یا نقل نہیں کر سکتا جو بینک  آف چائنہ سے تعلق نہیں رکھتا۔

3۔ جو کوئی دوسری تنظیموں، اداروں یاکمرشل ایجنسیوں کے مہیا کردہ اجزاء کو استعمال کرنا چاہتا ہے تو وہ متعلقہ مالکان سے رابطہ کرے گا۔یہ ویب سائٹ درج بالا سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی قانونی ذمہ داری اور کسی مسئلے کے ذمہ دار نہیں ہو گی۔

4۔ کوئی شخص اور تنظیم کو اس ویب سائٹ کے اجزاء کو کسی بھی شکل میں کاپی کرتےہوئےاور پھیلا تے ہوئے درج ذیل ضروریات کی پابندی کرنا ہو گی اس ویب سائٹ کے اجزاءکاپی رائٹ سے متعلق ہیں جنہیں اجازت کے بعد ہی استعمال کیا جاسکتا ہے:

(1) نکالتے ہوئے یا دوبارہ پیدا کرتے ہوئے ذرائع کو بغیر تبدیل کئے اس کے اصل مطلب کے ساتھ۔

(2) ذرائع کو ظاہر کرنا جو ویب سائٹ کا یوآر ایل ہے:

www.bankofchina.com/pk.

لنکس کے لئے نوٹس

اگر کوئی اس ویب سائٹ کے لئے لنک فراہم کرنا چاہتا ہے تو اسے درج ذیل ضوابط کی پابندی کرنا ہو گی۔

1۔ اس ویب سائٹ پر لنک کرتے ہوئے بینک آف چائنہ لمیٹڈ پاکستان آپریشنز کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط۔

2۔ جب تک بصورت دیگر بینک آف چائنہ لمیٹڈ پاکستان آپریشنز کے ساتھ معاہدے میں واضح کیا گیا ہولازم ہے کہ ویب سائٹ کے دوسرے صفحات کے بجائے  URL=www.bankofchina.com/pk پر ڈائریکٹ کیا جائے۔

3۔ ظاہر ہونے،پوزیشن اور لنک کے دوسرے پہلوؤں پر نام اور ٹریڈ مارک “www.bankofchina.com/pk” کو دھیما یا دھندلا نہ کریں۔

4۔ ملاحظہ کرنے والوں کو شکل اور پوزیشن اور لنک کے دوسرے پہلوؤں سے متعلق کوئی جھوٹا تاثر ظاہر نہ کریں۔

5۔ ملاحظہ کرنے والے جب لنک کو کلک کریں تو ویب سائٹ فریم کے بجائے پوری سکرین پر ظاہر کی جائے۔

6۔ بینک آف چائنہ ویب سائٹ پر لنکنگ کو کسی بھی وقت پرانی پوزیشن پر لانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

خصوصی بیان

کسی تھرڈ پارٹی کی طرف سے متن کا حوالہ،ایکسٹریکشن یا ری پروڈکشن صرف رابطے کے مقصد کے لئے استعمال ہوتا ہےاور بینک آف چائنہ لمیٹڈ پاکستان آپریشنز کے نقطہ نظر کے لئے نہیں سمجھا جا سکتا۔

Related Information