کسٹمر حاٹ لائن : 

موجودہ پتہ : فرنٹ پیج > کراچی بران > معلومات > ویب سائٹ
آن لائن بینکنگ لاگ ان

استعمال کی شرائط

یہ ویب سائٹ بینک آف چائنہ لمیٹڈ پاکستان آپریشنز کی جانب سے صرف معلومات کی دستیابی کے لئے فراہم کی گئی ہے۔

بینک آف چائنہ لمیٹڈ پاکستان آپریشنزصارفین کو ویب سائٹ کے بیس کو درج ذیل شرائط پر استعمال کرنے کی اختیار دیتا ہے۔صارفین پرائیویسی پالیسی،کے اعلامیے،لاتعلقی،کاپی رائٹ نوٹس اور  یہ شرائط و ضوابط احتیاط سے پڑھیں۔صارفین جو شرائط و ضوابط سے اتفاق نہیں کرتے براہ مہربانی ویب سائٹ استعمال نہ کریں یا مواد ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

محدود اجازت

ویب سائٹ کا استعمال

بینک آف چائنہ لمیٹڈ پاکستان آپریشنز صارفین کوغیرخصوصی اور ناقابل منتقل محدود حقوق برائےدورہ،استعمال اور ویب سائٹ اور اس کا ڈیٹا دیکھنے کا اختیار دیتا ہے۔صارفین اس ویب سائٹ میں مداخلت یا پراسیسنگ میں مداخلت کی کوشش نہ کرنے پر اتفاق کریں گے۔بینک آف چائنہ لمیٹڈ پاکستان آپریشنز صارفین کو تجارتی استعمال کے بجائے ذاتی طور پر ویب سائٹ پرپڑھنے اورمواد ڈاؤن لوڈ کرنے کا اختیار دیتا ہے صرف اگرصارفین اصل فائلز  اور دیگر مواد کی نقول میں تمام کاپی رائٹس کو یقینی رہنے دیں گے۔صارفین ترمیم،نقل،عوامی طور پر نمائش،اشاعت،یا ایسے مواد کی تقسیم،یا کسی بھی شکل میں عوامی یا تجارتی مقاصد کے لئے انہیں استعمال نہیں کریں گے۔بینک آف چائنہ لمیٹڈپاکستان آپریشنزکسی کو بھی کسی بھی مقصد کے لئے دوسری ویب سائٹس یا آن لائن کمپیوٹرز پر اس ڈیٹا کے استعمال سے منع کرتا ہے۔کاپی رائٹس کے تحت ویب سائٹ کے مواد کو تحفظ حاصل ہے۔کسی غیرمجاز استعمال سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی،ٹریڈمارک کے قانون یا دوسرے قوانین کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔اگرصارف یہاں کسی شرط کی نافرمانی کرتا ہے تو اس کے ویب سائٹ کے استعمال کا اختیار خود بخود ختم ہو سکتا ہے اوراسے ڈاؤن لوڈ کئے گئے یا شائع کئے گئے مواد کو فوری طور پر تلف کرنا ہوگا۔

سافٹ ویئر کا استعمال

اس ویب سائٹ کسی سافٹ ویئر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے صارفین کو سافٹ ویئر کے استعمال کے لئے لائسنس کی شرائط کو پڑھنا اور قبول کرنا ہوگا دوسری صورت میں ایسا سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ یا انسٹال نہیں کرے گا۔

کسٹمر سروس

صارفین بینک آف چائنہ لمیٹڈ پاکستان آپریشنز کی خدمات اور اجزاء، معلومات اور ڈیٹا صرف جائز مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔صارفین اس سروس کے ذریعے جھوٹے بیان،غلیظ یا فحش الفاظ اور تصاویر،کوئی غیرقانونی یا دلچسپی کے خلاف مواد یا معلومات یا پیسے مانگنے پر مبنی معلومات، خدمت یا اشتہار اپ لوڈ،شائع یا مواد یا معلومات کا پھیلاؤنہیں کریں گے۔

Related Information